شاطرہیکرز نے اے ٹی ایم سے 28 لاکھ روپے کیسے نکالے؟سی سی ٹی وی ویڈیوسامنے آگئی

Oct 21, 2021 | 00:14:AM
سیالکوٹ،اے ٹی ایم،ہیک،لاکھوں،لوٹ لئے گئے
کیپشن: اے ٹی ایم ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)سیالکوٹ میں  انوکھا واقعہ سامنے آگیا۔ہیکرز نے اے ٹی ایم ہیک کرکے 28 لاکھ روپے نکال لیے، واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو پولیس نے حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق طریقہ واردا ت کچھ اس طرح رہا کہ 3 میں سے 2 ملزم اے ٹی ایم بوتھ کے اندر آئے اور ایک باہر موجود رہا۔ ہیکر نے پہلے اے ٹی ایم کو ہیک کیا، پھر رقم نکالی اور اپنی شناخت چھپانے کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں پر سپرے بھی کیا۔

بینک انتظامیہ کو اگلے دن اطلاع ملی تو  پولیس نے ایف آئی اے کو رپورٹ ارسال کرکے سائبرکرائم سے مدد مانگ لی۔تھانا مراد پور پولیس کے مطابق بینک انتظامیہ نے بتایا کہ 16 اکتوبر کو بینک عملے نے اے ٹی ایم میں 50 لاکھ روپے ڈالے،17 اکتوبراتوار کی چھٹی کے بعد اگلے دن 18 اکتوبر کو جب چیک کیا گیا تو 28 لاکھ روپے کم تھے۔

بینک منیجر کی جانب سے دی گئی درخواست کے مطابق تحقیقات میں پتا چلا کہ واردات 17 اکتوبر کو دوپہر کو پیش آئی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارکے ساتھ جہاز کے اندر فضائی میزبانوں کازبر دست ڈانس ۔۔ویڈیووائرل