اسلامی فلاحی پاکستان کے منشور کے تحت الیکشن میں جائینگے، سراج الحق

Nov 21, 2023 | 20:55:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر امیدوار کھڑے کرے گی،ترازو کے نشان پر اسلامی فلاحی پاکستان کے منشور کے تحت الیکشن میں جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت نے منصورہ میں مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورت حال، آئندہ الیکشن پر تبادلہ خیال ہوا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ الیکشن شفاف ہوں، ماضی کی غلطیاں دہرائی گئیں تو مزید عدم استحکام آئے گا،ماضی کی حکومتوں کے فیصلوں کے نتیجہ میں معاشی تباہی آئی، ان کاکہناتھا کہ حکمرانوں نے قوم کو آئی ایم ایف کی ہتھکڑیاں پہنائیں، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی وجہ نااہل حکمران، کرپشن ہے۔
قبل ازیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکننز نے منصورہ میں ملاقات کی جس میں پاک آسٹریلیا تعلقات، مسئلہ فلسطین و کشمیر اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
امیر جماعت اسلامی نے نیل ہاکنز کو آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھونی نارمن کے نام خط دیا جس میں اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنا سفارتی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کرائیں۔
امیر جماعت نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی افواج کی بمباری سے 13ہزار سے زائد معصوم لوگ شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، انھوں نے کہا کہ اہل فلسطین کی اپنی آزادی کیلئے جدوجہد عالمی قوانین کے مطابق ہے، فلسطینیوں کو غیرقانونی قبضہ کے خلاف مزاحمت کا حق حاصل ہے۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ وہ امن کے قیام کے لیے جماعت اسلامی کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کو بدترین رگڑا,برطانوی پاؤنڈ نے دیگر کرنسیوں کو پیچھے چھوڑدیا