وزیراعلیٰ محسن نقوی کا گوجرانوالہ کیلئے4 پراجیکٹس کا اعلان 

Nov 21, 2023 | 19:04:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا زاہد اقبال)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گوجرانوالہ کیلئے4 پراجیکٹس کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تاریخ میں پہلی بار گوجرانوالہ میں پنجاب کابینہ کا وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا،وزرا، مشیران، چیف سیکرٹری،انسپکٹرجنرل پولیس،سیکرٹریزاور دیگر حکام نے کابینہ کے 32 ویں اجلاس میں شرکت کی،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے عوامی فلاح و بہبود کے جاری منصوبوں کے بارے میں کابینہ ارکان کوبریفنگ دی۔
اجلاس میں4 پراجیکٹس کااعلان کیاگیا،گوجرانوالہ میں سبزی منڈی اور گوالہ کالونی بنائی جائے گی،شہر میں 2ماڈل قبرستان بنانے کی منظوری بھی دےدی گئی،اس کے علاوہ ڈسکہ میں پنجاب یونیورسٹی کے کیمپس کی منظوری،گوجرانوالہ کے ڈی پی ایس میں 24 نئے کلاس رومز بنائے جائیں گے۔
بعدازاں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گوجرانوالہ میں پہلی دفعہ کابینہ کی میٹنگ ہوئی ،ساری کابینہ نے ایکسپریس وے گوجرانوالہ کا وزٹ کیا،ایکسپریس وے امید ہے دو ماہ میں مکمل کر لی جائے گی ،دسمبر یا جنوری میں یہ پراجیکٹ مکمل کر لیا جائیگا۔
ان کا کہناتھا کہ گوجرانوالہ کے لوگوں سے یونیورسٹی بنانے کا وعدہ بھی پورا کردیا گیا ہے کوشش ہے کہ یونیورسٹی کو چھ سے آٹھ ماہ میں مکمل کیا جاسکے،ٹول پلازہ پر پانچ پانچ بوتھ بنائے گئے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی میں کوئی مسئلہ نہ ہو۔
محسن نقوی نے کہاکہ کابینہ کی میٹنگ میں دو قبرستان بنانے کی کوشش کریں گے ،کابینہ کے اجلاس میں سبزی منڈی اور گوالہ کالونی کی منظوری دی گئی ،ڈی پی ایس سکول میں 24نئے کلاس رومز بنانے جا رہے ہیں ،چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کونئی بلڈنگ بنانے کی بجائے کسی اور بلڈنگ میں فنکشنل کردیا گیا ،31 جنوری تک دوسو بیڈ کا چلڈرن ہسپتال فنکشنل کر دیا جائیگا،ہماری کوشش ہے کہ گوجرانوالہ کے چلڈرن ہسپتال کو لاہور کے الحاق کیا جائے ،31جنوری تک گوجرانوالہ میں برن یونٹ کو بھی آپریشنل کر دیا جائیگا، کوشش ہے کہ تمام منصوبے 31جنوری تک مکمل کئے جا سکیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ گوجرانوالہ میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلئے ایکسپریس وے کے ساتھ فلائی اوور اور چندہ قلعہ کو بھی بہتر کرنے کی کوشش کریں گے ،پبلک ٹرانسپورٹ گوجرانوالہ کا ہی نہیں پورے پنجاب کا ایشو ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گوجرانوالہ کیلئے انڈسٹریل زون پروجیکٹ آئندہ حکومت دیکھے گی،جو انڈسٹریل زون بنے ہیں وہ بھی 60 سے70فیصد خالی پڑے ہیں،ان کا کہناتھا کہ یونیورسٹی کا تعمیراتی کام تین سے چار کنٹریکٹرز کو دیں گے،یونیورسٹی کا تعمیراتی کام جلد سے جلد مکمل کرائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ میں 100بستروں کے چلڈرن ہسپتال کا افتتاح کردیا ہے، چلڈرن ہسپتال کوجنوری تک200 بستروں تک کردیں گے،گوجرانوالہ میں 31جنوری سے پہلے برن یونٹ بنادیا جائے گا،گوجرانوالہ میں سبزی منڈی اور گوالا کالونی بنائی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ میں 2 ماڈل قبرستان بنانے کااعلان کر دیا۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے دورہ گوجرانوالہ کے دوران وزراکے ہمراہ کوسٹرز میں سفر کیا،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام بھی کوسٹرز میں ہمراہ تھے،وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ کے ہمراہ نئے قائم کئے گئے گوجرانوالہ چلڈرن ہسپتال پہنچ گئے ، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جدید طبی سہولیات سے آراستہ سٹیٹ آف دی آرٹ چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کا افتتاح کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے چلڈرن ہسپتال کا معائنہ کیااور طبی سہولتوں کاجائزہ لیا،محسن نقوی نے زیر علاج بچوں کی خیریت دریافت کی اور بچوں سے شفقت کا اظہار کیا ۔
محسن نقوی نے کہاکہ گوجرانوالہ چلڈرن ہسپتال فنکشنل ہونے سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے رش میں کمی آئے گی، انتہائی کم دورانئے میں بچوں کا بہترین ہسپتال قائم کرنے پر پوری ٹیم کو شاباش دیتا ہوں،بچوں کے امراض کے جدید ہسپتال کی تعمیر سے گوجرانوالہ کے باسیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا۔
 وزیراعلیٰ محسن نقوی کونئے قائم کئے گئے چلڈرن ہسپتال کے بارے میں دوران بریفنگ بتایا گیاکہ چھ ماہ کی قلیل مدت میں100 ملین روپے کی لاگت سے 100 بستروں پر مشتمل خوبصورت عمارت کا قیام عمل میں لایا گیا، شعبہ ایمرجنسی، آو¿ٹ ڈور، نرسری، تھلیسیمیا، آئسولیشن اور دیگر شعبے بہترین طریقے سے فنکشنل ہیں اور آو¿ٹ ڈور میں روزانہ کی بنیاد پر 300 سے 400 مریض بچے علاج معالجہ کےلئے آتے ہیں۔