سعودی عرب میں پہلی خواتین فٹبال لیگ کا انعقاد

Nov 21, 2021 | 21:38:PM
خواتین فٹبال لیگ
کیپشن: سعودی عرب کی خواتین فٹبالر پریکٹس کرتے ہوءے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سعودی عرب نے  پہلی بار خواتین کی فٹبال لیگ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پیر کو خواتین کی پہلی فٹ بال لیگ کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ سعودی خواتین پہلی بار فٹبال لیگ میں شرکت کریں گی۔ سعودی خواتین کے فٹبال لیگ  میچز ریاض، جدہ اور دمام میں کھیلے جائیں گے اوراس ایونٹ میں 16 ٹیمیں  شرکت کریں گی ۔

یہ بھی پڑھیں:بابراعظم شادی کب کر رہے ہیں؟کپتان نے سوال کا جواب دیدیا

سعودی خواتین نے حکومت کے اس  اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔سعودی ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان فرح جعفری نے خواتین کو فٹبال لیگ کھیلنے کی اجازت ملنے پر بے حد مسرت کا اظہار کیا اور امید کی کہ وہ برطانیہ میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گی۔سعودی عرب نے چند سال قبل خواتین فٹبالرز پر سے دہائیوں پرانی پابندی ہٹا دی تھی،  اب سعودی حکومت خواتین کی فٹبال ٹیم تیار کرنا چاہتی ہے جو کسی  بڑے ٹورنامنٹس میں حصہ لے سکے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم پر زیادتی کا الزام ۔۔لاپتہ چینی ٹینس اسٹار کہاں تھیں؟؟تفصیلات سامنے آگئیں