پاکستانی وزیر اعظم کو بھائی کہنے پر بی جے پی کے وزیر کی سدھو پر شدید تنقید

Nov 21, 2021 | 09:59:AM
گوتم گمبھیر کی نوجوت سنگھ پر تشدید تنقید
کیپشن: گوتم گمبھیراور نوجوت سنگھ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے رہنما اور نامور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پاکستان پہنچ گئے ،پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو بڑا بھائی کہنے پر سابق بھارتی کرکٹر اور بی جے پی کے وزیر گوتم گمبھیر نے کھری کھری سنا دیں۔ 

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں گوتم گمبھیر نے نوجوت سنگھ سدھو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’ اپنے بیٹے یا بیٹی کو بارڈر پر بھیجیں اور پھر اُس ریاست کے سربراہ (عمران خان) کو اپنا بڑا بھائی کہیں۔‘ گوتم گمبھیر نے نوجوت سنگھ سدھو کے بیان کو ’ناگوار‘ قرار دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور راہداری سے پاکستان میں گردوارا دربار صاحب پہنچے جہاں سرحد پر ان کا استقبال کیا گیا اس دوران پاکستانی حکام کی جانب سے انہیں گرم جوشی کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:      ’’عمران خان میرا بڑا بھائی‘‘۔۔نوجوت سنگھ سدھو کو یہ کہنا مہنگا پڑ سکتا ہے۔۔؟

اس حوالے سے زیرگردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سدھو پاکستانی حکام کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے توسط سے اس شاندار استقبال پر بات کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کو بڑا بھائی کہہ رہے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو کے اس بیان کی وجہ سے بھارت میں اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:       نوجوت سنگھ سدھو کی ایک بار پھر پا کستان انٹری،مودی سرکا ر کو بڑادھچکا