غیرملکی سرمایہ کاروں کے منافع میں اضافہ،68 کروڑ ڈالر بیرون ملک بھجوائے 

Nov 21, 2020 | 19:08:PM
غیرملکی سرمایہ کاروں کے منافع میں اضافہ،68 کروڑ ڈالر بیرون ملک بھجوائے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری تو رواں مالی سال 62 فیصد کم ہوئی، لیکن پہلی سرمایہ کاری پر غیر ملکیوں کا منافع 24 فیصد بڑھ گیا، چار ماہ میں غیر ملکیوں نے 68 کروڑ ڈالر منافع کی مد میں باہر بھجوائے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے منافع کی مد میں مجموعی طور پر 67 کروڑ 86 لاکھ ڈالر بیرون ملک بھجوائے گئے، جو اس دوران پاکستان میں ہونے والی نئی سرمایہ کاری سے 25 کروڑ 31 لاکھ ڈالر، اور گزشتہ سال کے منافع سے 13 کروڑ ڈالر زیادہ ہیں، چار ماہ میں پاکستان میں ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 42 کروڑ 55 لاکھ ڈالر تھا۔
 رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر کے اختتام تک 64 کروڑ 82 لاکھ ڈالر صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع کی مد میں باہر گئے، جبکہ 3 کروڑ 5 لاکھ ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاروں نے سٹاک مارکیٹ سے کما کر باہر بھجوائے، رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ منافع پاکستان میں خوراک کا کاروبار کرنے والوں نے باہر بھجوایا، 4 ماہ میں خوراک کا کاروبار کرنے والوں کی طرف سے 16 کروڑ 14 لاکھ ڈالر باہر بھجوائے گئے، دوسرا نمبر کمیونیکیشن سیکٹر والوں کا رہا، جنہوں نے 11 کروڑ 87 لاکھ ڈالر باہر بھجوائے، غیر ملکی بینکوں اور مالیاتی اداروں نے مجموعی طور پر 9 کروڑ 10 لاکھ ڈالر باہر بھیجے۔