بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ میں توسیع کا امکان

May 21, 2021 | 18:23:PM
بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ میں توسیع کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم ، ق لیگ ، بلوچستان عوامی پارٹی کو مزید ایک ایک وزارت دینے کی پیشکش۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجٹ سے قبل اتحادی جماعتوں کو راضی کرنے کیلئے وزاراتیں دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسد عمر اور عمران اسماعیل ایم کیو ایم کو منانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ دوسری وزارت لینے سے انکاری ایم کیو ایم بھی مان گئی ہے،فیصل سبزواری نے ایم کیو ایم کو دوسری وزارت لینے پر آمادہ کرلیا ہے۔دوسری وزارت کےلئے خالد مقبول صدیقی نے فیصل سبزواری کو بطور وزیر شامل کرنے کا گرین سگنل دیدیا۔
دوسری جانب ق لیگ کے کامل علی آغا اور بی اے پی کے انوار کاکڑ کو بھی وزارات ملنے کا امکان ہے۔میجر (ر)طاہر صادق کو بھی وزارت دی جا سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم علی ظفر کو وزارت قانون دینے کے خواہشمند جبکہ حماد اظہر کی بھی وزارت تبدیل کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کا بجٹ کے حوالے سے اہم اعلان