مولانا فضل الرحمان کا بجٹ کے حوالے سے اہم اعلان

May 21, 2021 | 17:37:PM
مولانا فضل الرحمان کا بجٹ کے حوالے سے اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی رہنما مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن بجٹ میں حکومت کا ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم رہنما مولانافضل الرحمان نے کہاکہ اپوزیشن بجٹ میں حکومت کا ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں، حکومت کی غلط پالیسیوں سے اپوزیشن اپنے آپ کو گندا نہیں کرے گی۔
مولانا کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے الگ گروپ بنا لیا، تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے اپنی رہی سہی اکثریت بھی کھودی ہے، ہمارے پاس حکومت مخالف تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں، حکومت مخالف تحریک کے لئے ہم نیا لائحہ عمل جاری کریں گے، جس میں احتجاجی ریلیاں اور جلسے شامل ہوں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں تمام فیصلے پی ڈی ایم کی مشاورت سے کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی حیثیت کے پیش نظر مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف سے متعلق کہا کہ ان کے جیل سے باہر آنے سے پی ڈی ایم کو تقویت ملے گی۔
مولانا فضل الرحمان نے مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا حکومت اتنا ظلم کرے جتنا کل برداشت کر سکے، نا اہل حکمران ہمیں جیلوں اور گرفتاریوں سے نہیں ڈرا سکتے، مفتی کفایت اللہ کو بلا وجہ گرفتار کرنا قابل مذمت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع