قبرستانوں میں بڑھتے تدفین ریٹس پر نگران حکومت کا بڑا فیصلہ

Mar 21, 2023 | 16:45:PM
قبرستانوں میں بڑھتے تدفین ریٹس پر نگران حکومت کا بڑا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قبرستانوں میں تدفین کے بڑھتے ریٹس پر نگران پنجاب حکومت نے  نوٹس لیتے ہوئے بڑا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق قبرستانوں میں تدفین کے ریٹس برھانے پر نگران پنجاب حکومت نے نوٹس لے لیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے  تدفین کے بڑھتے ہوئے ریٹس کا نوٹس لیتے ہوئے تدفین کی فیس 10 ہزار سے کم کر کے 3500 روپے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ 

نگران حکومت کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق شہر خموشاں اتھارٹی کے  زیر انتظام تدفین کی فیس 3500 روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ تدفین پر شہر خموشاں اتھارٹی کے دیگر اخراجات سرکاری خزانے سے ادا کیے جائیں گے۔ 

مزید پڑھیں: "یوم پاکستان " کے پر مسرت موقع پر پی آئی اے نے خوشخبری سنا دی

نگران حکومت کی جانب سے محکمہ بلدیات پنجاب کو تدفین کے ریٹس میں کمی کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم جاری کر دیا گیا ہے اور محکمہ بلدیات پنجاب کو قبرستانوں کے جاری منصوباجات کو فوری طور پر مکمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

نگران حکومت کی جانب سے تدفین، آپریشنل اور مرمتی اخراجات کی مد میں شہر خموشاں اتھارٹی کو 5 کروڑ کی گرانٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔