سندھ سرکار کا 750 نئی بھرتیوں  کا فیصلہ

Mar 21, 2023 | 12:13:PM
محکمہ تعلیم سندھ سرکار نے 750 نئی بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) محکمہ تعلیم سندھ سرکار نے 750 نئی بھرتیوں  کا فیصلہ کر لیا ہے۔

گریڈ 14 کے آرٹس ٹیچرز کی 30 اضلاع میں 750 نئی بھرتیاں کی جائیں گی جبکہ نئی بھرتیاں  آئی بی اے کی جانب سے کی جائیں گی ،سیکریٹری اسکول تعلیم غلام اکبر لغاری کے مطابق گریجوئیشن کیٹیگری میں لیے گئے ٹیسٹ میں کم از کم 40 نمبر شرط ہے۔ 

نئی بھرتیوں میں اقلیتی 5 فیصد اور خواتین کے 15 فیصد کوٹا مختص کی  گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک کا ہر حصہ مسائل کا شکار ہے: گورنر سندھ کامران ٹیسوری

سیکریٹری اسکول تعلیم کے مطابق کراچی کے سات اضلاع کے لئے 166 آرٹس ٹیچرز کی اسامیاں مختص کی  گئی ہیں۔

حیدرآباد 33، سکھر 31، لاڑکانہ 33،خیرپور54،شہید بینظیرآباد، 38,میرپورخاص 34، بدین 28 اوردیگر اضلاع میں آرٹس ٹیچرز  کی بھرتیاں کی  جائیں گی۔