ملک کا ہر حصہ مسائل کا شکار ہے: گورنر سندھ کامران ٹیسوری

Mar 21, 2023 | 12:05:PM
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک کا ہر حصہ مسائل کا شکار ہے، بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور روزمرہ مسائل کے باعث عوام پریشان ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک کا ہر حصہ مسائل کا شکار ہے، بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور روزمرہ مسائل کے باعث عوام پریشان ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے 36 ویں مڈ کیرئیر منجمینٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ آپ کو عوام کی خدمت کا موقع ملا ہے، اسے پوری لگن، محنت اور دیانت سے سرانجام دیں، آپ اپنی اپنی حیثیت میں صاحب اختیار ہوں گے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہر صاحب اختیار سے حساب لے گا، اختیار کا درست استعمال مسائل حل کرنے کا باعث بنے گا، ایک اچھا افسر اپنے ماتحتوں سے زیادہ بہتر کام لے سکتا ہے۔

گورنرسندھ نے مزید کہا کہ اپنی ٹیم کی تیاری آپ کا سب سے بڑا امتحان ہوتا ہے، عوام کی خدمت کا جذبہ سارے مسائل پر غالب آجایا کرتا ہے، اس نیک مشن میں رکاوٹیں بھی اس کے سامنے ریت کی دیوار کی مانند ہوا کرتی ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ عوام کو آپ جیسے اعلیٰ تعلیم یافتہ افسران سے بڑی توقعات ہوتی ہیں، مجھے امید ہے کہ آپ عوام کے لئے مسیحا کا روپ ضرور دھاریں گے۔