دیپیکا پڈوکون کی تقریر ریپ ساؤنڈ میں تبدیل،سوشل میڈیا پر دھوم

Mar 21, 2023 | 11:23:AM
بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی آسکرز ایوارڈز میں کی گئی تقریر کو کینیڈین ڈی جے نے ریپ ساؤنڈ ٹریک میں تبدیل کر دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی آسکرز ایوارڈز میں کی گئی تقریر کو کینیڈین ڈی جے نے ریپ ساؤنڈ ٹریک میں تبدیل کر دیا۔    

بھارتی اداکارہ نے حال ہی میں ہونے والی آسکر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کرکے جیتنے والوں کو ایوارڈز سے نوازا، تاہم تیلگو فلم ’آر آر آر‘ کے مشہور گانے ’ناٹو ناٹو‘ کی جیت پر اداکارہ نے دوران تقریر اس گانے کے لئے ’ٹوٹل بینگر‘ کے الفاظ استعمال کئے۔

View this post on Instagram

A post shared by @sickickmusic

ان کی تقریر کو دنیا بھر میں بےحد پسند کیا گیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک ڈی جے نے اس تقریر کو خوبصورت بیٹ کے ساتھ ملا کر ایک ریمکس ورژن تیار کیا اور انسٹاگرام پر شیئر کردیا۔

سِک کِک کے نام سے مشہور اس ڈی جے نے ریمکس ورزن کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آسکرز دیکھ رہا تھا، اسی دوران دیپیکا پاڈوکون کی متاثرکُن تقریر سنی تو میں اسے موسیقی میں تبدیل کرنے پر مجبور ہوگیا اور اس ساؤنڈ ٹریک کو تخلیق کردیا‘۔

سوشل میڈیا صارفین اس ساؤنڈ ٹریک کو بے حد پسند اور اس کے مکمل ورژن کا مطالبہ کر رہے ہیں، اس کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ چند ہی گھنٹوں میں اس نے دیپیکا پڈوکون کی توجہ حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوگیا۔

ضرور پڑھیں: امریکا میں مقیم پاکستانی گلوکارہ کی دھوم

بھارتی اداکارہ نے بھی اس گانے کو بےحد پسند کیا اور اسے اپنی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے اسے ’ٹوٹل بینگر‘ قرار دے دیا۔