کراچی سمیت سندھ  بھر میں آوارہ کتوں کا راج، شہری خوف میں مبتلا 

Mar 21, 2021 | 15:16:PM
کراچی سمیت سندھ  بھر میں آوارہ کتوں کا راج، شہری خوف میں مبتلا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  کراچی سمیت سندھ  بھر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ  کے باعث شہری خوف میں مبتلا ہوگئے۔

شہر قائد سمیت سندھ  بھر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں بڑھ گئے تاہم متعلقہ ادارے کتوں کے خاتمے کے لئے مہم چلانے میں مکمل ناکام نظر آتے ہیں جبکہ آئے دن کتے کے کاٹنے کے واقعات رپورٹ ہونا معمول بن گیا ہے۔رواں برس ہی کتے کے کاٹنے کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں سے انڈس ہسپتال میں 1 ہزار 641، جناح ہسپتال میں 2 ہزار 195 اور  سول ہسپتال میں دو ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 گزشتہ سال2020میں کتے کے کاٹنے  کے 2 لاکھ 5 ہزار 319 سے زائد کیسز اور 16 اموات رپورٹ ہوئی تھیں جبکہ سال 2019 میں 2 لاکھ 35 ہزار واقعات رپورٹ اور  ریبیز کے باعث 25 افراد جاں بحق ہوئے۔