جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری

صدر مملکت کی منظوری کےبعد  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023 ء سے  ہو گا

Jun 21, 2023 | 15:26:PM
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق  صدر مملکت کی منظوری کےبعد  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023 ء سے  ہو گا، جب موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال  ریٹائر ہوں گے ،،موجود چیف جسٹس آف پاکستان  جسٹس عمر عطا بندیال  آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت 16 ستمبر 2023ء کو ریٹائرمنٹ کی عمر حاصل کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عید کی آمد آمد ،اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے 3کے تحت کی،صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر 2023 ء کو عہدے کا حلف لیں گے۔