روپے  کی قدر میں بہتری ،انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا

Jun 21, 2023 | 10:55:AM
 روپے  کی قدر میں بہتری ،انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستانی روپے  کی قدر میں بہتری آنے لگی،انٹربینک میں ڈالر37پیسے سستا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 روپے سستا ہوگیا۔

ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی، پاکستانی کرنسی کی قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے, انٹربینک میں ڈالر 287 روپے سے بھی نیچے آگیا انٹربینک میں ڈالر 287.22 روپے سے کم ہوکر 286.85 روپے تک گرگیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 292 روپے سے سستاہو کر 291 روپے ہو گیا،اوپن مارکیٹ میں یورو2 روپے سستا ہو کر 313 روپے کا ہو گیا،برطانوی پاونڈ 50پیسے مہنگا ہو کر 368روپے 50پیسے کا ہو گیا،امارتی درہم 1 روپے سستا ہوکر 80روپے 30پیسے کا ہو گیا،سعودی ریال 50پیسے سستا، 76روپے 75پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 2 روپے اور انٹربینک میں ایک پیسہ سستا ہوگیا۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل تین ماہ سے کرنٹ اکاونٹ سرپلس ہونے پر روپے پر دباو کم دیکھا جارہا ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بین الاقوامی ادائیگی کے نظام میں کارڈ کی بنیاد پر سرحد پار لین دین کیلئےبینکوں کو انٹربینک مارکیٹ سے ڈالر حاصل کرنے کی اجازت دینے کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بھی  اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرغی کا گوشت سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارمیں ملاجلارجحان 100انڈیکس میں 46پوائنٹس کی کمی 100انڈیکس 40607کی سطح پرآگیا۔