روس سے سستے تیل کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ

Jun 21, 2022 | 00:12:AM
روس سے سستے تیل کی خریداری کا بڑا فیصلہ
کیپشن: چین کی نظریں بھی روس کے سستے تیل پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت کے بعد چین نے بھی روس سے سستے تیل کی خریداری تیزکردی،میڈیا رپورٹس کے مطابق روس چین کو سب سے زیادہ خام تیل برآمد کرنےوالا ملک بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین نے معاشی سست روی کے باوجود مئی 2022 میں روس سے10.27 ارب ڈالرکے عوض 84 لاکھ ٹن خام تیل خریدا، جوگزشتہ سال کی نسبت 55 فیصد زیادہ ہے،ماسکو کی جانب سے بیجنگ کو فراہم کی جانے والی ایل این جی کی مقدار میں بھی 56 فیصد اضافہ ہواہے اور وہ تقریباً 4 لاکھ ٹن تک جا پہنچی ہے،جبکہ پائپ لائنزکے ذریعے چین کو فراہم کی جانےوالی گیس ان اعداد و شمار میں شامل نہیں۔واضح رہے کہ یوکرین جنگ کے تناظرمیں روس پر عائد پابندیوں کے باعث مغربی ممالک نےروس سے تیل اور گیس کی خریداری محدود یا ختم کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ممبر صوبائی اسمبلی حامد رشید ایوان میں گرگئے