قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ، عراق نے سویڈن کے سفیر کو ملک سے نکال دیا

Jul 21, 2023 | 09:40:AM
قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ، عراق نے سویڈن کے سفیر کو ملک سے نکال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سویڈن میں بار بار قرآن پاک کے بے حرمتی پر عراق نے سویڈن کے سفیر کو ملک سے نکال دیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی پھر سے واقعہ پیش آیا ہے ، عراقی نژاد ملعون سلوان مومیکا کی جانب سے پھر  سے مسلمانوں کے دل دکھانے کی مذموم حرکت کی گئی ہے جبکہ عراقی پرچم کی بھی تذلیل کی گئی ، اس حوالے سے ملعون سلوان مومیکا کا کہناتھا اس کا آئندہ 10 روز میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور عراقی پرچم کی تذلیل کا دوبارہ ارادہ ہے۔

دوسری جانب توہین قرآن کے معاملے پر عراقی دارالحکومت بغداد میں سیکڑوں مشتعل افراد نے دھاوا بولتے ہوئے سویڈن کا سفارت خانہ جلادیا جبکہ قرآن کی بےحرمتی پر عراق نے سویڈن کے سفیر کو ملک سے نکال دیا۔

ادھر پاکستان نے سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے ،ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ تمام ممالک مذہبی منافرت پھیلانے والوں کو الگ تھلگ کرنےکا آغازکریں، اس کے علاوہ لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے لبنان سمیت تمام مسلم ممالک سے سوئیڈن کے سفارت کاروں کو نکالنے اور اپنے سفیر واپس بلانےکا مطالبہ کیا ہے۔