شوکت ترین نے ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ بتادی

Jul 21, 2022 | 13:42:PM
فائل فوٹو
کیپشن: شوکت ترین نے ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ بتادی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک مارکیٹ میں امپورٹرز کو ڈالرنہیں دے رہا، ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر اوپر جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے ڈالر کی بڑھتی قیمت کے حوالے سے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے حکومت سے معیشت نہیں چال رہی۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک مارکیٹ میں امپورٹرز کو ڈالرنہیں دے رہا، ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر اوپر جا رہا ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا پہلے یہ کہہ رہےتھےمعاشی بارودی سرنگیں بچھادیں، یہ لوگ بیانات کے ذریعے تو اپنا چورن بیچیں گے، اسٹاک مارکیٹ مسلسل گررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی اورگیس ٹیرف بڑھائیں گے، پیٹرول پر 855 ارب روپے کی لیوی لگادی ہے، جس کے بعد مزید پچاس روپے پیٹرول اور ڈیزل پر بڑھانا ہیں۔