محمد رضوان آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ساتویں نمبر پرآگئے

Jul 21, 2021 | 17:16:PM
محمد رضوان آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ساتویں نمبر پرآگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے محمد رضوان آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ساتویں نمبر پرآگئے، وہ سال2021کی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی عالمی تنظیم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستان کے محمد رضوان پہلی بار ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین بلے بازوں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ماورہ حسین نے عید الاضحیٰ کی اپنی دلکش تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کے دل موہ لیے

محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں 176رنز اسکور کیے۔ وہ 2021کے انٹرنیشنل کیلنڈرائیرمیں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بھی ہیں۔ رواں سال انٹرنیشنل کرکٹ میں 1143رنزبناکر پاکستان کے محمد رضوان تمام بلے بازوں میں سرفہرست ہیں۔اس فہرست میں پاکستان ہی کے بابر اعظم 1001رنز بناکر دوسرے اور انگلینڈ کے جوروٹ 996رنزبناکر تیسرےنمبر پرہیں۔

دائیں ہاتھ کے بلے بازمحمد رضوان وکٹوں کے عقب میں شاندار کارکردگی دکھارہے ہیں۔ وہ رواں سال 25شکار کرکے وکٹ کیپرزمیں چوتھا نمبر رکھتے ہیں۔ محمدرضوان کو ٹی  ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے ایک کیلنڈر ائیر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 43رنز درکار ہیں، اس ریکارڈ کے مالک آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ ہیں جنہوں نے 2019کی 20اننگزمیں 748رنز اسکور کیے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئیں شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی تصاویر ۔۔عدا لت پیشی پر سنسنی خیز انکشافات سے با لی وڈ میں بھو نچا ل