کراچی: 12 لاکھ کے نان ٹیکس پیڈ اسمگل سگریٹ ضبط کرلیے گئے

Jan 21, 2023 | 11:29:AM
کراچی: 12 لاکھ کے نان ٹیکس پیڈ اسمگل سگریٹ ضبط کرلیے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈائریکٹوریٹ انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن ایف بی آر کراچی نے موصولہ خفیہ اطلاع پر نان ڈیوٹی ٹیکس پیڈ سگریٹس کے خلاف ڈیفنس کی مختلف دکانوں پر چھاپے مارکر 12 لاکھ روپے مالیت کے نان ڈیوٹی و ٹیکس پیڈ سگریٹس برآمد کرلیے۔

ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران 16 لاکھ سگریٹ اسٹکس برآمد کیے گئے ہیں جن پر کسٹم ڈیوٹی، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی مد میں 12 لاکھ روپے کا ریونیو چوری کیا گیا ہے، برآمد شدہ سگریٹس میں پائن، بینسن، مال برو، کیمل سمیت دیگر برانڈز شامل ہیں۔

آئی اینڈ آئی حکام نے مقدمہ درج کرکے سگریٹ کا ذخیرہ ضبط کرلیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ جعلی و اسمگل شدہ سگریٹس کی اس غیرقانونی کاروبار سے قومی خزانہ کو ایف ای ڈی کی مد میں سالانہ اربوں روپے مالیت کا نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ منظم گروہ جعلی سگریٹس سپلائی کرکے اربوں روپے کی ڈیوٹی، ایف ای ڈی کی چوری میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بہاولپور، چوری کے الزام میں نوجوان پر تشدد، منہ کالا کردیا

ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی اینڈ آئی ایف بی آر کی سخت ہدایات کی روشنی کراچی ڈائریکٹوریٹ نے اپنے خفیہ نیٹ ورک کے تعاون سے نئی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کے خلاف آپریشن کی رفتار تیز کردی ہے۔