سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 50 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 25 ہزار 850 روپے کا ہوگیا ہے۔ دس گرام سونے کی قدر 43 روپے کی کمی سے ایک لاکھ سات ہزار 896 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا تین ڈالر سستا ہو کر 1834 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مزید12 تعلیمی اداروں میں کورونا کیس رپورٹ ۔۔۔فوری بند کرنے کے احکامات جاری