مزید12 تعلیمی اداروں میں کورونا کیس رپورٹ ۔۔۔فوری بند کرنے کے احکامات جاری

Jan 21, 2022 | 20:23:PM
مزید12تعلیمی اداروں، کورونا کیس سامنے، فوری طور پر بند،
کیپشن: کمرہ جماعت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مزید 12 تعلیمی اداروں میں کورونا کیس سامنے آگئے، جس پر تعلیمی اداروں کو فوری طور پر بند کردیاگیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او)کے مطابق اسلام آباد کے مزید12 تعلیمی اداروں میں کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں ،12 تعلیمی اداروں میں کورونا کے 50 کیس رپورٹ ہوئے، ڈی ایچ او کے مطابق او پی ایف گرلز کالج ایف ایٹ ٹو میں کورونا کے 18 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز آئی ٹن فور میں کورونا کے 9 کیس رپورٹ ہوئے،کورونا مثبت کیسز والے تعلیمی اداروں کو فوری بند کرنے کیلئے ڈی ایچ اونے انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا خبردار۔!۔کورونا کے وار تیز۔ سکولوں میں ہائی الرٹ جاری، محکمہ تعلیم کا ہنگامی فیصلہ ۔۔!!
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکی جانب سے جاری مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ کورونا کیس رپورٹ ہونے والے تعلیمی اداروں کو فوری بند کیا جائے ،متعلقہ تعلیمی اداروںکو آئندہ احکامات تک بند رکھا جائے ۔
واضح رہے کہ ایک ہفتے میں اسلام آباد کے 35 تعلیمی اداروں میں 100 سے زائد کورونا کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کی پھرموجیں۔۔۔ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اہم فیصلہ