امریکی ماہرین طب کا کمال۔۔ انسان کو خنزیر کا گردہ لگادیا

Jan 21, 2022 | 10:47:AM
امریکی طبی ماہرین نے انسان میں خنریر کا گردہ لگا دیا
کیپشن: انسانی گردہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ماہرین طب کی ایک ٹیم نے خنزیر کے گردوں کو انسان میں ٹرانسپلانٹ کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ 

امریکا کی سائنٹیفک ویب سائٹ کے مطابق پہلا تجربہ دماغی لحاظ سے مردہ سمجھے جانے والے ایک مریض پر کیا گیا تھا جسے وینٹی لیٹر پر زندہ رکھا گیا تھا۔

پہلا تجربہ 25 ستمبر 2021ء کو کیا گیا تھا جس میں وینٹی لیٹر پر موجودہ ذہنی طور پر مردہ شخص کو جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خنزیر کے گردے ٹرانسپلانٹ کیے گئے۔ مذکورہ شخص کی فیملی نے ماہرین کو ایسا کرنے کی اجازت دی تھی کہ وہ یہ تجربہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:اومی کرون کے وار ۔۔۔تعلیمی ادارے کھلیں گے مگر ۔۔۔حکومت نے بڑی شرط رکھ دی

 امریکا میں ہی چنددن پہلے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر نے ایک شخص میں خنزیر کا دل لگایا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:فرانس میں حجاب پر پابندی ۔۔۔قرار داد سینیٹ سے منظور

واضح رہے کہ انسان میں خنزیر کے گردوں کو ٹرانسپلانٹ کرنے کا یہ دوسرا کامیاب تجربہ ہے۔