ملکی معیشت میں استحکام کیوں نہیں آتا؟ وزیر خزانہ نے بڑی وجوہات بتا دیں

Feb 21, 2022 | 18:08:PM
وزیر خزانہ شوکت ترین، پاکستان، معیشت، استحکام، کیوں نہیں آتا،
کیپشن: وزیر خزانہ شوکت ترین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ لوگ کہتے ہیں پاکستان کی معیشت میں استحکام کیوں نہیں آتا،اس کی سب سے پہلی وجہ ہے ہماری سیونگ گروتھ بہت کم ہے ،دوسری بڑی وجہ ہماری امپورٹ اور ایکسپورٹ میں بہت بڑا گیپ ہے ،ہمارے امپورٹ اور ایکسپورٹ میں 40 بلین ڈالر کا گیپ ہے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ آئی ٹی میں گروتھ کیلئے تمام تر وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ،اگلے 5 سال میں ہم آئی ٹی کی 50 بلین ڈالر کی ایکسپورٹ چاہتے ہیں ۔شوکت ترین کا کہناتھا کہ دنیا ڈیجیٹل اکانومی بننے جا رہی ہے، ہم دنیا سے پیچھے نہیں رہ سکتے ،وزیراعظم عمران خان نے آتے ہی ڈیجیٹل اکانومی پر زور دیا تھا،ان کا کہناتھا کہ چندروز پہلے ”راست“ایپ لانچ کی گئی جس سے ٹرانزیکشن میں بہت آسانی ہو گئی،ڈیجیٹل روشن اکاﺅنٹس سے اوورسیز پاکستانیوں کو ٹرانزیکشنز میں بہت آسانی ہو گئی ، یہ تمام اقدامات اس لئے اٹھائے گئے کیونکہ دنیا کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں ۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ ہماری انٹرنیٹ سروس میں بہتری کی گنجائش ہے،انٹرنیٹ سروس میں بہتری تک آئی ٹی کا شعبہ آگے نہیں بڑھ سکے گا،ای کامرس پر عون عباس بپی مبارکباد کے مستحق ہیں ،عون عباس نے کم عرصے میں بہت زیادہ کام کیا،عون عباس اپنے کام میں جنون رکھتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: گرمیوں کی چھٹیوں بارے محکمہ تعلیم کا بڑا حکم ، طلبا کیلئے بری خبر۔۔!!