روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ

Aug 21, 2023 | 12:45:PM
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈالر کو پر لگ گئے،انٹر بینک میں ڈالر کا کاروبار 298 روپے کا ہوکر 297 روپے 13 پیسے پر بندہوا،اوپن مارکیٹ میں تین روپے مہنگا ہوکر 305 روپے کا ہوگیا ۔

کاروبار کے دوران ایک وقت میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 22 پیسے کا اضافہ بھی دیکھا گیا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 298 روپے کا ہوگیا تاہم بعد ازاں انٹر بینک میں ڈالر 297 روپے 13 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب انٹربینک کے زیر اثر اوپن مارکیٹ میں ڈالر بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 305 روپے کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ نگران حکومت کے 10 روز میں 8.64 روپے مہنگا ہوا ہے جبکہ صرف 7 کاروباری روز میں روپےکی قدر 3 فیصد گرگئی ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق یرونی کمپنیز پر ڈالرز میں منافع باہر لیجانے پر بھی پابندی ہٹنے اور امپورٹ پر تمام پابندیاں ختم کرنے سے روپے کی قدر پر دباؤبڑھ گیا ہے۔

ضرور پڑھیں:صوبوں کے سرپلس بجٹ میں  بڑی کمی 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے اضافے سے 330 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 2 روپے اضافے سے 387 روپے پر پہنچ گیا ، امارتی درہم 83.50 روپے پر برقرار ہے۔رپورٹ کے مطابق  سعودی ریال 50 پیسے مہنگا ہوکر 81 روپے پر پہنچ گیا۔

جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔