بلاول بھٹو کی لندن یاترا۔نواز شریف سے ملاقات

میاں نواز شریف اور بلاول بھٹو کا سیاسی معاملات میں مشاورت اور مل کر چلنے پر اتفاق

Apr 21, 2022 | 18:49:PM
بلاول, نواز شریف, لندن, سیاسی صورتحال, تحریک عدم اعتماد,
کیپشن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے بلاول بھٹو ملاقات کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک عدم اعتماد کے بعدپاکستان کی سیاست میں اہم موڑ ۔چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے لندن میں اہم ملاقات ہو گئی۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر ،چیئر مین سینٹ اور گورنر پنجاب کے عہدوں کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی۔پیپلز پارٹی کے وفد میں شیری رحمان۔نوید قمر اور قمر زماھ کائرہ شامل تھے۔ملاقات حسین نواز کے دفتر میں ہوئی۔حسین نواز اور دیگر نے پیپلز پارٹی کے وفد کا استقبال کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی معاملات میں مشاورت اور مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد  کی کامیابی پر مبارکباد دی۔مسلم لیگ ن کی طرف سے اسحاق ڈار۔حسن اور حسین نواز الاقات میں شریک تھے۔


ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں تشکیل پانے والی شہباز حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے ۔وفاقی کابینہ تشکیل پا چکی ہے تاہم آئینی عہدوں صدر مملکت۔گورنرز ۔چیئر مین سینٹ پر تعیناتیوں کے حوالے تا حال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔پیپلز پارٹی یہ عہدے خود فیصلہ لینا چاہتی ہے۔قومی اسمبلی کے سپیکر کا عہدہ پیپلز پارٹی کو مل چکا ہے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف حلف اٹھا چکے ہیں۔سندھ کا گورنر ایم کیو ایم سے ہوگا جس کے لئے نام طلب کر لئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے فیصلوں کا اختیار قائد نواز شریف کو دے رکھا ہے۔اسی لئے بلاول بھٹو نواز شریف سے ملنے لندن گئے۔آئینی عہدوں پر پیپلز پارٹی کی خواہش پر ہونیوالے فیصلے کی صورت میں ہی بلاول بھٹو وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔ ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے بلاول بھٹو ملاقات کر رہے ہیں