بجلی کا شارٹ فال 7100 میگا واٹ تک جا پہنچا۔ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

Apr 21, 2022 | 13:36:PM
بجلی کا شارٹ فال 7100 میگا واٹ تک جا پہنچا۔ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 1 سو میگاواٹ ہو گیا ہے جس کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ مزید تیز ہو گیا ۔ 
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی مجموعی پیداوار 14 ہزار 4 سو میگاواٹ جبکہ مجموعی طلب 21ہزار 5 سو میگاواٹ سے زائد ہے اور بجلی کی اس کمی کے باعث کئی علاقوں میں 10 گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ زیادہ لاسز والے علاقوں میں 18 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ بھی کی جا رہی ہے،بجلی کی غیر اعلانیہ شیڈنگ کا یہ سلسلہ سحر و افطار کے اوقات میں بھی جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو خاصی مشکلات کا سامنا ہے۔ پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم گزشتہ 60 روز سے خالی ہے، وہاں ٹی تھری ،ٹی فور منصوبوں پر تعمیراتی کاموں کے باعث پانی ذخیرہ نہیں کیا جا رہا اور صرف 600 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ منگلاڈیم میں بھی پانی کا ذخیرہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  عثمان بزادر کو وزیراعلیٰ  کے عہدے پر بحال کرنے کی درخواست نمٹادی گئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس کی پیداواری صلاحیت 4 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے لیکن ان سے 2 ہزار میگاواٹ تک بجلی پیدا ہو رہی ہے اور متعدد سرکاری بجلی گھر فنی خرابی کے باعث تاحال بند ہیں جبکہ بعض بجلی گھر ایندھن کی کمی کے باعث بندہیں،نجی شعبے کے بجلی گھر فرنس آئل، کوئلہ اور ایل این جی نہ ملنے کے باعث بند پڑے ہیں جبکہ آئی پی پیز کی پیداوار 11ہزار 500 میگاواٹ ہے۔