پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل کا اہم اجلاس 25 ستمبر کو ہو گا

Sep 20, 2023 | 21:38:PM
پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل کا اہم اجلاس 25 ستمبر کو ہو گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل کا اہم اجلاس 25 ستمبر کو ہو گا۔

پی سی بی منجمںٹ کمیٹی کے   چیئرمین ذکاء اشرف کی سربراہی میں پہلا اجلاس ہو گا۔ فرنچائز آنرز پی ایس ایل کے معاملات سست روی کا شکار ہونے کی وجہ سے ناراض ہیں۔ پی ایس ایل ہیڈ کی تقرری کے لیے پی ایس ایل مالکان سے صلاح مشورہ نہیں کیا گیا اور پی ایس ایل کی ونڈو فروری مارچ میں ہے تاریخوں کے لیے بھی فرںچائزز سے رابطہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ورلڈکپ میچز، گراؤنڈز، پچ اور باؤنڈری سے متعلق آئی سی سی کی ہدایات جاری

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کرکٹرز کی دوسری لیگز کے ساتھ رجسٹریشن کی وجہ سے فرنچائز پریشان ہیں، پی ایس ایل 9 کے وینیو کی تبدیلی کے بھی پی سی بی سے اشارے ملنے لگے ہیں، پی سی بی متوقع الیکشن اور مقامی انتظامی اخراجات کی وجہ سے دبئی کرانے کا سوچ رہا ہے جبکہ فرنچائز پی ایس ایل کے وینیو کی تبدیلی کے حق میں نہیں۔