پہلے سے طے ہو چکا تھاکہ پاکستان کا۔۔۔شعیب اختر انگلینڈبورڈ پر برس پڑے

Sep 20, 2021 | 22:51:PM
پہلے سے طے، پاکسان کا بیانیہ،
کیپشن: سابق کرکٹر، شعیب اختر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق کرکٹر شعیب اختر نے پاکستان کے دورہ سے انکار پر انگلینڈبورڈ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ لگتا ہے پہلے سے طے ہو گیا تھا کہ پاکستان کا بیانیہ خراب کرنا ہے، دورہ ختم کرنے سے پہلے پاکستان آکر حالات تو دیکھ لیتے.
شعیب اختر کا کہنا تھاکہ انگلش ٹیم کی دورہ منسوخی کا فیصلہ پہلے سے طے شدہ تھا، یہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ اور امریکا کے باہمی تعاون کے ساتھ کیا گیا فیصلہ ہے،اگر میں چیئر مین پی سی بی ہوتا تو نیوزی لینڈ سے کبھی کرکٹ نہ کھیلتا۔
ان کا کہنا تھاکہ یہ طے پاچکا تھاکہ پاکستان کا بیانیہ خراب کرنا ہے اور کردیا ہے، یہ سب آپس میں ملے ہوئے ہیں، پہلے دیکھ تو لیں پاکستان میں حالات کیا ہیں؟شعیب اختر کا کہنا تھاکہ میری خواہش تھی کہ کاش انگلینڈ پاکستان آجائے اوریہ بیانیہ دے سکیں کہ پاکستان محفوظ ملک ہے لیکن انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کا ساتھ دیا۔
ان کا کہنا تھاکہ آپ کو فوجی نکالنے ہوتے ہیں تو پاکستان سے زیادہ کوئی اچھا ملک نہیں ہوتا اور جب فلائٹ نہ مل رہی ہو تو پی آئی اے سے زیادہ اچھی فلائٹ نہیں ملتی، جب ضرورت پڑتی ہے تو ہمارا سب اچھا ہوجاتا ہے اور جب ضرورت نہیں رہتی پھر ہمارا سب کچھ برا ہوجاتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کا دورہ پاکستان سے انکار، چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان آ گیا