وراثت میں بہت چیلنج ملے۔ آخرکار ہمیں آئی ایم ایف کے پا س ہی جانا پڑا۔شوکت ترین 

Sep 20, 2021 | 22:46:PM
جیلنج۔وراثت۔شرح نمو۔معاٹی ترقی
کیپشن: وزیر خزانہ شوکت ترین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ وراثت میں ملنے والے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آخرکار ہمیں آئی ایم ایف کے پا س جانا پڑا، صحت کارڈ،زرعی اور انٹر پرائزز کیلئے بلاسود قرضے اور احساس پروگرام ہماری کامیابیاں ہیں۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے فسکل پالیسی اور پائیدار ترقی کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس حکومت کو متعدد چیلنجز وراثت میں ملے اور ہمیں قطر،یو اے ای اور سعودی عرب سے مالی مدد لینی پڑی، وراثت میں ملنے والے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آخرکار ہمیں آئی ایم ایف کے پا س جانا پڑا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ صحت کارڈ،زرعی اور انٹر پرائزز کیلئے بلاسود قرضے اور احساس پروگرام ہماری کامیابیاں ہیں۔
 وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت معاشرے کے نچلے طبقے کی فلاح کیلئے کام کررہی ہے، حکومت ماہرین سے تجاویز لیکر کام کرنا چاہتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ معیشت آئی سی و¿ سے باہر آرہی ہے،ٹیکس شرح کو بڑھانے اور ریٹیل مارکیٹ میں مداخلت میں مدد مل رہی ہے، حکومت ٹھوس بنیادوں پر شرح نمو پر توجہ دے رہی ہے۔ شوکت ترین نے کہاکہ ٹیکس محصولات کا ہدف 4.7ٹریلین روپے سے بڑھا کر 5.8ٹریلین روپے کردیا ہے، معاشی ترقی کیلئے جامع اور پائیدار ترقی کی ضرورت ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔