بیوی اور بیٹی سمیت 4 افراد کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار۔۔تہلکہ خیز انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
لاہور(24نیوز)قصور میں 2 دن قبل اپنی اہلیہ اور بیٹی سمیت 4 افراد کو قتل کرکے فرار ہونے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:خیرپور سے لاپتا بچہ زیادتی کے بعد قتل۔۔بعد میں ظالم ایسا کام کہ یقین کرنا مشکل
پولیس کے مطابق ملزم یاسین نے حمام میں بیٹھے اپنی بیٹی کے منگیتر کے بھائی اورحجام کو قتل کرنے کے بعد گھر میں آ کر بیوی ممتاز اور بیٹی سونیا کو بھی موت کے گھاٹ اتاردیا تھا۔حافظ الیاس نامی شہری کی کی منگنی ملزم یاسین کی بیٹی سے ہوئی تھی جسے ملزم یاسین نے توڑ دیا تھا جبکہ لڑکی کی والدہ اسی جگہ پر رشتہ کرنے پر بضد تھی جس پر ملزم یسین نے حمام میں بیٹھے منگیتر کے بھائی پر فائرنگ کر دی جس سے وقاص اورحجام الیاس موقع پرہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ڈی آئی جی آپریشنز محمد احسن یونس نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او نصیرآباد اور انکی ٹیم کو شاباش دی ۔
خیال رہے کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرین کے ڈبے میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کی جھولتی لاش برآمد۔۔ زیادتی کا انکشاف۔۔