بھارت:انگریز دور کی غریب نواز المعروف مسجد شہید ،ملبہ دریا میں بہا دیا

May 20, 2021 | 09:47:AM
غریب نواز المعروف مسجد شہید کر دی گئی
کیپشن: غریب نواز المعروف مسجد شہید کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بھارتی پولیس نے مسجد کو منہدم کرنے کے لیے علاقے میں کرفیو لگایا

تفصیلات کے مطابق بھارت میں بی جے پی کی ریاستی حکومت نے 100 سال قدیم تاریخی مسجد کو بلڈوزر سے منہدم کردیا جس کے نتیجے میں مسلم آبادی میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔الجزیرہ کے مطابق اترپردیش کے علاقے بارہ بنکی میں غریب نواز المعروف مسجد کی تعمیر برصغیر میں انگریز دور میں ہوئی تھی۔ مسلمانوں نے معاملے پر ہائی کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ شب ہزاروں بھارتی پولیس اہلکاروں نے مسجد کا محاصرہ کیا اور مسلمانوں کے احتجاج کو کچلنے کے لیے لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگادی۔ پھر مسجد کو منہدم کرکے اس کا ملبہ تک دریا میں بہادیا گیا۔ اس دوران عملا کرفیو لگادیا گیا اور کسی کو کھڑکی کھول کر باہر دیکھنے کی اجازت تک نہ دی گئی۔

  اترپردیش سنی مرکزی وقف بورڈ نے مسجد اور ریاست میں مسلمانوں کی دیگر املاک کو شہید کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے یہ کام کرکے عدالتی حکم کی بھی خلاف ورزی کی ہے جس نے 31 مئی تک اسٹے آرڈر جاری کر رکھا ہے۔ بورڈ نے اسے حکومت کی غیر قانونی سخت کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا۔

بورڈ کے چیرمین ظفر احمد فاروقی نے کہا کہ یہ اقدام غیر قانونی، اختیارات کا ناجائز استعمال اور عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے، ہم مسجد کی دوبارہ تعمیر کے لیے عدالت جائیں گے اور مسجد کی شہادت میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کی درخواست کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    مسجد اقصٰی پر اسرائیلی جارحیت ۔۔ امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی: شاہ محمود