انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا،دیگر کرنسیوں کو بھی رگڑا لگ گیا

Mar 20, 2024 | 17:37:PM
انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا،دیگر کرنسیوں کو بھی رگڑا لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کے بعد پاکستانی روپے سے دباؤ کے اثار کم ہونے لگے ہیں، انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی ہو  گئی ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 23 پیسے سستا  ہونے کے بعد 278.41 روپے پر بند ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے کمی سے 281.12 روپے کا ہوگیا  ، دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو یورو 37 پیسے کمی سے 303.67روپے کا ہو گیا، برطانوی پاونڈ 17 سستاہوکر 355.52روپے کا ، امارتی درہم 8 پیسے کمی سے 76.30 روپے کا سعودی ریال 5 پیسے کمی سے 74.53 روپے کا ہوگیا۔ 

ماہرین  کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ طے ہونے پر روپے پر دباو کم ہوا ،آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد 1.10 ارب ڈالر ملنے سے روپے کی قدرمیں مزید بہتری ہوگی ۔ 

یہ بھی پڑھیں : رواں سال پاکستان کے کس شہر میں درجہ حرارت زیادہ رہے گا؟عالمی ادارے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی