کچہ کے ڈاکوؤں کی چال ناکام،پولیس نے 3 شہریوں کو اغوا ہونے سے بچا لیا

Mar 20, 2024 | 10:47:AM
 کچہ کے ڈاکوؤں کی چال ناکام،پولیس نے 3 شہریوں کو اغوا ہونے سے بچا لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرحان اقبال) پولیس نے اندرون سندھ کچہ کے ڈاکوؤں کی ایک اور چال ناکام بنا دی، پولیس نے بھکر کے تین شہریوں کو اغوا ہونے سے بچا لیا۔

 ترجمان پولیس کے مطابق  سندھ پنجاب بارڈر پر قائم پولیس چیک پوسٹ کوٹسبزل پر بھکر کے شہریوں ساجد، ارشد اور شوکت علی کو ٹریپ میں آ کر سکھر جاتے ہوئے ریسکیو کر کے اغواء ہونے سے بچایا گیا،اغواء ہونے سے بچائے گئے شہریوں کو صادق آباد میں مارکیٹنگ کرتے ہوئے ٹریپ میں لاتے ہوئے سکھر پہنچنے کا کہا گیا تھا،  اغواء ہونے سے بچائے گئے تینوں شہری پرنٹنگ پریس کے کام سے وابستہ ہیں ۔

 پولیس کے اینٹی ہنی ٹریپ سیلز نے 281 افراد کو ہیومن سورس رپورٹس پر عملی کارروائی کے ذریعے فزیکلی ریسکیو کرتے ہوئے اغواء ہونے سے بچایا۔

 ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ  پولیس چوبیس گھنٹے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بر سرے پیکار ہے،صادق آباد پولیس کی بہترین حکمت عملی کے باعث ضلع رحیم یار خان کی حدود میں فیزیکلی اغواء کی وارداتوں کا مکمل خاتمہ ہوا، ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ و سخت ناکہ بندی کے باعث درجنوں ملزموں کو گرفتار کر چکے ہیں۔