دوران پرواز مرنیوالے کی لاش کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے ۔۔ ہوش اڑادینے والے انکشافات

Mar 20, 2022 | 21:13:PM
 پرواز۔ لاش ۔ سلوک۔ ہوش ۔ انکشافات ۔ ایئر ہوسٹس ۔میت
کیپشن: جہاز کا اندرونی منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)طیارے میں اگر مسافر مرجائے تو اس کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے، ایئر ہوسٹس نے ہوش اڑادینے والے انکشافات کردئیے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ایئر ہوسٹس نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر دوران پرواز کوئی مسافر مر جائے تو ایسی صورت میں فضائی عملے کو جو چیز سب سے زیادہ ناپسند ہے وہ مرنے والے شخص کے متعلق فضائی سفر کے پروٹوکولز ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب دوران سفر کسی کی موت ہوجاتی ہے تو پروٹوکولز کے تحت اس شخص کی میت کو اسی طرح اس کی سیٹ پر واپس رکھنا ہوتا ہے جیسے وہ زندہ ہو۔ایئر ہوسٹس کا کہنا تھا کہ فضائی عملے میں سے ایک شخص کو مسلسل اس میت کے ساتھ رہنا ہوتا ہے جبکہ میت کو پاﺅں سے لے کر گردن کا ڈھانپ دیا جاتا ہے لیکن اس کا چہرہ کھلا رہتا ہے کیونکہ اس کی اجازت نہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اگر آپ طیارے میں سفر کررہے ہیں اور آپ کے برابر والی سیٹ پر بیٹھے شخص کی ہارٹ اٹیک کے باعث موت واقع ہوجائے تو آپ کو باقی سفر اس کی میت کے ساتھ ہی کرنا ہوگا۔یقینا یہ عمل کسی بھی مسافر کے لئے خوفزدہ ہونے سے کم نہیں اورخاص کر ایسی صورتحال میں جب میت کا چہرہ بھی ڈھانپا ہوا نہ ہو۔
 یہ بھی پڑھیں۔منحرف ارکان اسمبلی کا ووٹ تصور ہو گا یا نہیں؟پی پی رہنما اعتزاز احسن کا بڑا بیان