مہنگائی کا طوفان۔سکول ویران ۔ طلبا کا مستقبل دائو پر لگ گیا

Jun 20, 2022 | 19:05:PM
مہنگائی کا طوفان۔سکول ویران ۔ طلبا کا مستقبل دائو پر لگ گیا
کیپشن: مہنگائی ، 10 بچے سکول چھوڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبہ بھر میں مہنگائی کے باعث سکول چھوڑنے والے طلبا کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں مہنگائی کے باعث سکول چھوڑنے والے طلباء کی تعداد 30 ہزار سے تجاویز کر گئی۔کتابوں اور اسٹیشنری کا سامان سستا نہ کیا گیا تو اگست تک مزید 1 ملین بچوں کے سکول چھوڑ جائیں گے۔

والدین کا کہنا ہے کہ دو وقت روٹی،گیس و بجلی کا بل مشکل میں ادا ہوتا ہے بچوں کو پڑھانے کے اخراجات کیسے برداشت کریں۔

ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ حکومت شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے تاجروں کو کاغذ پر سبسڈی فراہم کرے،سستا کاغذ فراہم  کرنے کے ساتھ بچوں کو رعایتی قیمت پر کتابیں اور نوٹ بکس مہیا کیجائیں۔

یہ بھی پڑھیں:ضمنی انتخابات ۔ تحریک انصاف کے باغی رکن کو گرین سگنل مل گیا

ماہرین تعلیم کے مطابق اسٹیشنری اور کتابوں پر سبسڈی نہ دی تو سکول چھوڑنے والے بچوں کی تعداد 2 ملین سے تجاویز کرجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرخزانہ نے غریب عوام کو خوشخبری سنا دی