سونے کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ، خریداروں کے ہوش اڑا دیے

Jun 20, 2022 | 17:57:PM
سونے کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ، خریداروں کے ہوش اڑا دیے
کیپشن: سونے کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ، خریداروں کے ہوش اڑا دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈالر کے ہاتھوں روپے کی بےتوقیری کے بعد سونے کی قیمت میں بھی غیرمعمولی اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ صرافہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1450 روپے کا غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 47 ہزار 250 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 26 ہزار 243 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1840 ڈالر پر برقرار ہے۔ صرافہ بازار ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوپن مارکیٹ میں ڈالر بےلگام، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ریکارڈ