فنکاروں کے لئے خوشخبری

Jun 20, 2021 | 19:45:PM
فنکاروں کے لئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر آرٹسٹوں کو چیکس کی تقسیم کے عمل کا آغاز، 72 فنکاروں کو مختلف مالیت کے 38لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو کی خصوصی دل چسپی کے پیش نظر آرٹسٹوں کی مالی معاونت کا عمل جاری رہے گی۔ سٹیج اداکار اعظم راہی مرحوم کے والد کو ڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی نے 5 لاکھ کا چیک دیا۔
 ایگزیکٹوڈائریکٹرالحمرا فرحت جبیں کا کہنا ہے درخواستوں کی جانچ پڑتال نہایت صاف و شفاف بنائی گئی ہے۔ محکمہ اطلاعات وثقافت‘آرٹسٹو ں کی فلاح وبہبود کے ہر پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کی مد میں فنکاروں کو جلد رقم فراہم کی جارہی ہیں۔
دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دیگر ممالک میں سینما ہاوسز بند ہیں، وہیں پاکستان میں بھی سینما گھر کورونا کی تیسری لہر کے باعث بند ہیں، سینما گھروں کے بند ہونے کی وجہ سے کئی فلموں کی ریلیز بھی روک دی گئی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے یکم جولائی سے شہربھرکے سینما گھر کھلنے کی امید ہے، سینما گھر 50 فیصد شائقین کے ساتھ کھولے جائیں گے۔ ایک سیٹ چھوڑ کر بٹھانے کے احکامات جاری ہوں گے۔ کورونا کی تیسری شدید لہر کے باعث سینما گھر بند کئے گئے تھے۔ لاک ڈاون کی وجہ سے نئی فلمیں نہ ہونے کے باعث بھی سینما گھر بند کئے گئے تھے جبکہ شائقین کی دلچسپی کم ہوتی گئی تھی۔ 
یہ بھی پڑھیں: لیڈی ڈاکٹر کی ساڑھی میں ویٹ لفٹنگ، پش اپ لگانے کی ویڈیو وائرل