بلوچستان حکومت کا اپنے سپیکر کیخلاف عدم اعتماد کااظہار

Jun 20, 2021 | 19:17:PM
بلوچستان حکومت کا اپنے سپیکر کیخلاف عدم اعتماد کااظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان حکومت نے اپنے سپیکر کیخلاف عدم اعتماد کااظہارکردیا،حکومت میں شامل اتحادیوں نے سپیکر بلوچستان اسمبلی پر جانبداری کاالزام عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے حکومتی و اتحادی جماعتوں کے ارکان نے ملاقات کی، ملاقات میں بی این پی(عوامی)،ایچ ڈی پی، پی ٹی آئی، جے ڈبلیو پی اور بی اے پی کے ارکان نے شرکت کی،وزیراعلیٰ سے ملاقات میں ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی بھی شریک ہوئے ،ملاقات میں اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
اتحادی جماعتوں کے ارکان نے اسمبلی میں رونما ہونے والے واقعہ پر شدید تحفظات کااظہار کیا،اتحادی ارکان کاکہناتھا کہ اپوزیشن کے رویے سے پورے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے ،ملاقات میں حکومتی و اتحادی جماعتوں نے سپیکر کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر اتفاق کیا۔
اتحادی ارکان کاکہناتھا کہ سپیکر اپنا کردار بہتر اور ذمہ دارانہ انداز میں ادا کرتے تو یہ نوبت نہ آتی، حکومتی ارکان نے کہاکہ سپیکر اسمبلی کے غیر ذمہ دارانہ رویہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔
وزیراعلیٰ جام کمال نے کہاکہ پارلیمنٹ کی بالادستی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،بلوچستان کی تاریخ میں ایسا واقعہ رونما نہیں ہوا، اس واقعہ کی ہم سب شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ جس ایوان پر ہم سب کو فخر ہے اس کے تقدس کو اپوزیشن نے پامال کیا،اس معاملے کو بلوچستان عوامی پارٹی کی سطح پر اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صارفین کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔اب واٹس ایپ بغیر انٹر نیٹ چلے گا