کمزور قیادت کی وجہ سے کشمیر ہاتھ سے نکل گیا۔۔ مولانافضل الرحمان 

Jun 20, 2021 | 15:34:PM
کمزور قیادت کی وجہ سے کشمیر ہاتھ سے نکل گیا۔۔ مولانافضل الرحمان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے،کمزور حکمرانوں کے باعث بھارت نے کشمیر کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے موقف پر قائم ہے ، عوامی قوت کے ساتھ حکومت کیخلاف جدوجہد جاری ہے ، 4 جولائی کو سوات میں تاریخی اجتماع ہو گا ۔
فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بکتر بند گاڑیوں سے اسمبلی کے دروازے توڑے گئے ،نا اہل لوگوں نے پارلیمنٹ کی بے توقیری کی۔ پشتونوں کی عزت و احترام ان لوگوں کی وجہ سے پامال ہو گیا۔ منصوبے کے تحت نئی نسل کو گمراہ کیا گیا ، مادر پدر آزاد معاشرے تشکیل دینے کی کوشش کی گئی۔
 پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ ہمارے نزدیک عوامی قوت ہی ہمارا ہتھیار ہے ، 29 جولائی کو کراچی میں بڑا جلسہ ہو گا ۔ شہباز شریف کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تائید کرتے ہیں، انتخابی اصلاحات کیلئے ہمیں کچھ تجاویز مرتب کرنا ہوں گی۔
 انہوں نے کہا کہ فوج کو الیکشن سے دور رکھا جائے ، امن و امان کیلئے پولیس کافی ہے ، فاٹا کے عوام مظلومیت اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ فاٹا میں پرانا نظام ختم اور نیا نظام بھی ناکام ہے ، فاٹا میں دہشتگردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔ فاٹا میں نئی تنظیمیں اٹھ رہی ہے جو علما کو قتل اور دہشتگردی کر رہی ہیں ۔ قوم سے کہا گیا فاٹا میں انضمام ہونا چاہئے ، دھاندلی کر کے نا اہل لوگوں کو پارلیمنٹ میں بٹھایا گیا۔ بجٹ بھونڈے انداز میں پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :سندھ میں جمہوریت نہیں ۔ ڈکٹیٹر شپ ہے ۔ فواد چودھری