گال ٹیسٹ میں فتح پر پاکستان کو کتنی انعامی رقم ملی؟

Jul 20, 2023 | 19:49:PM
گال ٹیسٹ میں فتح پر پاکستان کو کتنی انعامی رقم ملی؟
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گال ٹیسٹ جیتنے والی پاکستان ٹیم کو ملنے والی انعامی رقم میں تضاد سامنے آنے پر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے معذرت کرلی۔ 

میچ میں فتح پر پاکستان ٹیم کو ملنے والی رقم پر تضاد سامنے آیا ہے۔ پریزینٹیشن چیک پر ہندسوں میں 5 ہزار ڈالرز جبکہ الفاظ میں 2 ہزار ڈالرز درج تھا۔

تاہم اس سلسلے میں سری لنکن میڈیا نے بتایا کہ سری لنکا کرکٹ نے غلطی پر معذرت کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ شیڈول کا اعلان , پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟ اہم خبر آگئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق پریزینٹیشن چیک کے بورڈ پر غلطی سے الفاظ میں غلط رقم پرنٹ ہوئی۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو گال ٹیسٹ جیتنے پر 5 ہزار ڈالرز انعام دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے گال میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ 

اس میچ کی پہلی اننگز میں سعود شکیل نے 208 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔