طلبا کیلئے اچھی خبر! انٹرمیڈیٹ کے داخلوں کی تاریخ میں 30 جنوری تک توسیع

Jan 20, 2024 | 18:55:PM
طلبا کیلئے اچھی خبر! انٹرمیڈیٹ کے داخلوں کی تاریخ میں 30 جنوری تک توسیع
کیپشن: طلبا کیلئے اچھی خبر! انٹرمیڈیٹ کے داخلوں کی تاریخ میں 30 جنوری تک توسیع
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی طرف سے انٹرمیڈیٹ کے داخلوں کی تاریخ میں 30 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی طرف سے انٹرمیڈیٹ کے داخلوں میں توسیع کر دی گئی، اب امیدوار رواں ماہ 30 جنوری تک داخلے بھیج سکتے ہیں، نئی ڈیڈ لائن کے مطابق اب امیدوار سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 30 جنوری تک جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ 7 فروری اور ٹرپل فیس کے ساتھ  12 فروری تک جمع کروا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شدید سردی اور دُھند، پنجاب حکومت کا سکولوں کیلئے بڑا فیصلہ

قبل ازیں انٹرمیڈیٹ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 جنوری مقرر کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ انٹرمیڈیٹ کے فرسٹ سالانہ امتحانات 14 اپریل سے شروع ہوں گے۔