گرج چمک کیساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

Jan 20, 2023 | 22:39:PM
 گرج چمک کیساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان
کیپشن:  گرج چمک کیساتھ بارش ہو رہی ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ہفتے کے روز خیبر پختونخوا،کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اور شمالی بلو چستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ  ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد رہے گا،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

 ہفتے  کے روز  پنجاب  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہے گا تاہم خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ،لاہور، فیصل آباد ، گوجرانوالہ، گجرات اور نارووال میں ہلکی بارش  اور بوندا باندی کا امکان ہے ۔ مری ،گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور بارش  اور  برفباری متوقع ہے ۔ اس دوران ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ اور خانیوال میں بھی بوندا باندی ہوگی۔

لاہور کا موسم خوشگوار ، ٹھنڈی ہواؤں نے شہر کی طرف رخ کر لیا ،شہر میں ہوا 8 کلو میٹر پر گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے ، آج درجہ حرارت 6 ڈگری سے 14 ڈگری ریکارڈ کیا گیا،اس وقت شہر میں درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،کل لاہور کا مطلع صاف رہے گا ، آنے والے دنوں میں بھی بیشتر علاقوں میں ہلکی بوندا باندی دیکھی جاۓ گی۔

یہ بھی پڑھیں: سو نےکی قیمت میں بڑی تبدیلی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورمطلع جز وی ابر آلودر ہے گا،  تاہم کوہستان، چترال، دیر، دروش،بالاکوٹ،سوات، مالاکنڈ،ہری پور،ایبٹ آباد، مانسہرہ،بونیر ،پشاور،شانگلہ، کرم اور وزیرستان میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، زیارت،چمن، پشین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور مسلم باغ میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے  جبکہ دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، اس کے علاوہ کشمیر اور  گلگت بلتستان میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش اور برفباری کی توقع ہے۔