ہزار سال بعد نیا چاند کل زمین کے انتہائی قریب آئے گا

Jan 20, 2023 | 16:29:PM
چاند
کیپشن: چاند
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یب ڈیسک) چاند 992 سالوں میں پہلی بار 21 جنوری 2023 کو زمین کےسب سے قریب آئے گا۔

چاند زمین کے گرد یکساں دائرے میں نہیں گھوم رہا ہے۔چاند کا مدار بیضوی ہے اس لیے چاند اور زمین کے درمیان فاصلہ ہر ماہ بتدریج تبدیل ہوتا رہتا ہے۔چاند کے مدار میں وہ نقطہ جہاں چاند زمین کے سب سے قریب آتا ہے اسے پیریجی کہتے ہیں جبکہ سب سے دور نقطہ کو اپوجی کہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ 21 جنوری 2023 کو نیا چاند زمین سے 356,568 کلومیٹر دور ہوگا۔ یہ سال 1030ء کے بعد سے زمین کے قریب ترین آئے گا جسے 22 جنوری 2022 بروز اتوار جنوب مغرب میں غروب آفتاب کے بعد بہترین طور پر دیکھا جائے گا۔

ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق نئے چاند کو آخری بار زمین سے اتنا قریب 3 دسمبر 1030ء کو دیکھا گیا تھا اور اگلا نیا چاند 20 جنوری 2368ء کو زمین کے اتنا قریب آئے گا۔