سموگ کیس ،لاہور ہائیکورٹ کا نیا حکم آگیا

Jan 20, 2023 | 12:26:PM
سموگ کیس ،لاہور ہائیکورٹ کا نیا حکم آگیا
کیپشن: Lahore high court
سورس: 24 NEWS
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک محمد اشرف ،راؤدلشادحسین)عدالت عالیہ کے سموگ آرڈر پر عمل درآمد کا معاملہ ،سموگ آرڈرزکے تحت دکانیں و ریسٹورنٹس رات دس بجے بند کروانے کے نوٹیفکیکشن میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی،لاہور ہائیکورٹ کا انتظامیہ کو دوکانیں بند نہ ہونے پر کو دو لاکھ روپے تک جرمانہ کرنے کا حکم  دے دیا ۔

لاہور ہائیکورٹ نے  انسدادسموگ سےمتعلق 5سال سے زیر سماعت کیس کی سماعت کی ،عدالت نے رات 10بجے کاروبار کرنیوالوں کو2 لاکھ روپےجرمانے کا حکم دیا ہے،دکانداروں کو جرمانہ کرکے آئندہ ہفتے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ہے،عدالت  نے شہر میں ناجائز پارکنگ میں اوور چارجنگ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ جگہ جگہ ناجائز پارکنگ ،اوورچارجنگ ہورہی ہے، ڈی جی ایل ڈی اے کوشہر سےغیر قانونی پارکنگ ختم کرنیکا حکم دے دیا ،رات10بجےشادیوں کی تقریبات پر پابندی لگانےکاعندیہ بھی دے دیا ۔جسٹس شاہدکریم نے کہا کہ رات 10بجے دکانوں کی بندش سے سکون آگیا ، اب تو رات 10بجے شادی کی تقریبات بھی بند کردینی چاہیے،آہستہ آہستہ ان اقدامات بارے حکم جاری کریں گے۔

ضرور پڑھیں :سموگ ایک آفت قرار، پابندیاں جاری
جسٹس شاہد کریم نےہارون فاروق ودیگرکی درخواستوں پرسماعت کی،ممبر ماحولیاتی کمیشن حناء حفیظ اللہ ،سید کمال حیدر نے رپورٹ پیش کی،جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ کمرشل ریسٹورنٹس 10بجے بند کرنے کا حکم دیا تھا ، ممبر ماحولیاتی کمیشن نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس پر ڈی سی افس نے عمل درآمد کرنا ہے،شوگرملزمیں آلودگی تدارک آلات لگانے بارے رپورٹ پیش کی گئی ۔ماحولیاتی کمیشن کےممبر سید کمال حیدر نےرپورٹ پیش کی۔

ممبرماحولیاتی کمیشن حنا حفیظ اللہ نے عدالت کو بتایا کہ پی ڈی ایم اے سموگ ایپ بنا رہا ہے، ایپ کا کنٹرول سیف سٹی کےپاس ہونا چاہیے،محکمہ زراعت فضلہ کے خاتمے کیلئے اقدامات کریگا،سپر سیڈر مشین و دیگر آلات کی خریداری ہوگی،مشینوں کی خریداری کیلئے19بلین کی رقم ڈیمانڈ کرلی،19بلین کی رقم تو بہت زیاد ہے ،محکمہ زراعت صرف سپرسیڈر مشین منگوائے ،عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایل ڈی اےکیا کہوں شہر بھر میں پرائیویٹ پارکنگ بنادی،یہ سب ایل ڈی اےکی مرضی کےبغیر کیسے ہوسکتا ہے؟پرائیویٹ پارکنگ میں اوور جارجنگ ہو رہی ہے،اگرغیر قانونی پارکنگ بنانی ہےتو پارکنگ کمپنی کا کیا فائدہ؟ڈی جی ایل ڈی بھی یہاں موجود ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :سموگ کا پھیلاؤ: تمام مارکیٹیں اور دکانیں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم
عدالتی حکم پر ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان روسٹرم پر آئے،ڈی جی ایل ڈی اے نےپارکنگ کے حوالے سے موقف پیش کیا، ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کر رہے ہیں،لاہورپارکنگ کمپنی کا اجلاس طلب کرلیا،میکنزم بنائینگے،سٹس شاہد کریم نے ہدایت  کی کہ آپ یہ تمام معاملات خود دیکھیں،غیر قانونی پارکنگ کیخلاف کارروائی کر کےرپورٹ دیں۔


حنا حفیظ اللہ بولیں کہ انڈسٹری والوں نے رات کو صنعتیں چلانا شروع کر دیں،صنعتوں کیوجہ سے ائیرکوالٹی انڈیکس بڑھ رہا ہے،پی ڈی ایم والوں کو کہا ہےکہ دن کو انڈسٹری چلوائیں،انڈسٹری چلوا کر اس کی آلودگی کا معیار چیک کیا جائیگا،سپر مارکیٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد عمران سلیمی عدالت پیش ہوگئے،محمد عمران سلیمی نے کہا کہ تمام تاجروں برادری سے مشاورت کرلی ہے،رات10بجےدکانوں کی بندش کےحکم پر برقرار رکھا جائے۔بہت سے دکانیں خلاف ورزی کر رہی ہیں بھاری جرمانہ کیا جائے۔


جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ اچھی بات ہے ، اب ایسا ہی ہوگا،خلاف ورزی کرنے پر2لاکھ جرمانےکاحکم دے رکھا ہے، تاجر نے عدالت سے استدعاکی کہ جرمانہ کی رقم بڑھا کر 5 لاکھ کردیں ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کردی۔