ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے پرانا فائل سسٹم ختم

Jan 20, 2022 | 15:49:PM
ڈائیونگ لائسنس بنوانے کا فائل سسٹم ختم
کیپشن: ڈرائیونگ لائسنس فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لیے پرانا فائل سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ کل سے مینول سسٹم کو  بندکر دیا جائے گا اور نیا ڈی ایل آئی ایم ایس سسٹم شروع کیا جائے گا۔ 

 ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی جانب سے تمام سی ٹی اوز اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر کو مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں کل سے کل پرانا فائل سسٹم ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ لائسنس موٹروہیکل آرڈنینس 1969کے تحت جاری کئے جاتے ہیں ۔ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لیے بازار سے فائل اور فارم خریدے جاتے ہیں۔ فائل اور فارم حاصل کرنے کے لیے ٹریفک سینٹرز اور دفاتروں کے باہر سے ٹاﺅٹ مافیا سے حاصل کیے جاتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والےشہری ہوشیار۔۔افسوسناک خبر سامنے آ گئی
 مراسلے کے مطابق ٹاﺅٹ مافیا زائد پیسے لیکر فائل اور فارم شہریوں کو دیتے ہیں جس سے ٹریفک پولیس کا براتصور جاتاہے ۔ڈرائیونگ لائسنسز سینٹرز اور ٹریفک دفاتروں کے باہر سے ٹاﺅٹ مافیا کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لیے مینول سسٹم کو فوری بند کیا جائے ۔ڈرائیونگ لائسنس کے لیے نیاڈی ایل آئی ایم ایس سسٹم شروع کیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: شوہر نکھٹو !۔ خواہشات پوری نہیں کرتا۔۔ خاتون خلع لینے عدالت پہنچ گئی

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ  فارم اے ، نئے ڈرائیونگ لائسنس ، فارم بی میڈیکل ، ایل ایل ڈی ڈوپلیکیٹ لائسنس،فارم ای رینول کے لیے فارم ڈی انڈورسمنٹ ، انٹرنینشل فارم اور پی ایس وی فارم کے ذریعے لائسنس بنائے جائیں گے۔

ڈرائیونگ لائسنس فارم میں کسی بھی غلطی کی صورت میں درستگی کی جا سکے گی۔ کل سے نیا سسٹم شروع کیا جائے اور شہریوں کو نئے سسٹم سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جائے ۔