فرانس کا پاکستانی اداکار جمال شاہ کیلئے اعلیٰ ایوارڈ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کے معروف فنکار جمال شاہ کیلئے فرانس کی جانب سے ان کی فنی خدمات پر اعلیٰ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی سفیر نے خط لکھ کر جمال شاہ کو ایوارڈ ملنے کی اطلاع اور مبارکباد دی، پاکستان میں فرانس کے سفیر جمال شاہ کو ان کی فنی خدمات پر نائٹ ایوارڈ برائے آرڈر آف آرٹس سے نوازیں گے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ جمال شاہ کو یہ اعلیٰ ایوارڈ پاکستانی کلچر اور دو طرفہ تعلقات کو بہتر کرنے پر دیا جا رہا ہے۔کورونا کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال بہتر ہوتے ہی جمال شاہ کو ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد کی جائے گی۔
یاد رہے کہ فرانس کا نائٹ ایوارڈ برائے آرڈر آف آرٹس 1957 سے فنی دنیا میں اعلیٰ خدمات فراہم کرنے والی شخصیات کو دیا جا رہا ہے۔