رانا ثنا اللہ  کی سعودی سفیر سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال 

Feb 20, 2023 | 21:38:PM
رانا ثنا اللہ  کی سعودی سفیر سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال 
کیپشن: سعودی سفیر عزت مآب نواف بن سعیدالمالکی اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ  کی سعودی عرب کے سفارتخانے میں آمد،سعودی سفیر عزت مآب نواف بن سعیدالمالکی نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں رانا ثنا اللہ اورسعودی سفیر  کی اہم ملاقات میں پاک سعودی دو طرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت کی گئی،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کے معاہدے سےمتعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،معاہدے کو حتمی شکل دے کر اسے مکمل طور پر فعال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

سعودی نائب وزیر داخلہ اس معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے،اس پراجیکٹ کے تحت حجاج کو آسان اور بلا رکاؤٹ ایمیگریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی،اس منصوبے کا جلد بڑے شہروں سے آغاز کیا جائے گا،وزیر داخلہ کے استفسار پر سعودی سفیر کی جانب سے سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

 وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے مابین تاریخی، دیرینہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں،پاکستان کے عوام خادمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے سعودی سفیر کی کاوشوں کو سراہا۔