سانحہ جڑانوالہ جیسے واقعات کیسے ختم ہوں گے؟

Aug 20, 2023 | 16:25:PM
سانحہ جڑانوالہ جیسے واقعات کیسے ختم ہوں گے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سانحہ جڑانوالہ جیسے واقعات کیسے ختم ہوں گے؟سینئر صحافی ،تجزیہ کار محمد مالک نے حل بتادیا ۔

24 نیوز کے پرورگرام “ نسیم زہرہ ایٹ پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے سنئیر تجزیہ کار محمد مالک کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ جیسے واقعات تب ختم ہونگے جب ریاست کوئی پالیسی بنائے گی اور لوگ ایسے کام کرنے سے 2 بار سوچیں گے کہ ایسا کام کریں نہیں۔

آپ دیکھیں کہ پرویزمشرف کے دور میں جب ایسے کوئی واقعات ہوئے تھے تو انھوں نے اس پر سخت ایکشن لیا تھا اور ریاست جیت گئی تھی اسی طرح ایک بار ٹی ایل پی نے ملک جام کردیا تھا اور فوج کی بارڈر لائین کراس کرنے کی کوشش کی تھی تو  فوج کا پورا پریشر ان پر پڑا تو سڑکیں بھی پرامن ہوگئیں اور لوگ بھی اپنی حدود میں رہے ۔

 اور پیچھے 9 مئی کو جب سانحہ ہوا اس ٹائم صرف ایک کورکمانڈرہاؤس جلا اور ریاست نے کتنا ایکشن لیا ،ایک قیامت برپا ہوئی  یہاں تو 60 گھر جلے ہیں اس کی ذمہ داری کون لے گا؟ہمارے ملک کا سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ یہاں مذہب بہت پاور فل ہے ہر مذہبی لیڈر کے پاس اپنا ذاتی 15 سے 20 ہزار ووٹ ہے جس وجہ سے سیاست دان بھی ان کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہیں۔

ضرور پڑھیں:سانحہ جڑانوالہ کیسے پیش آیا؟نامزد چیف جسٹس کیوں گئے؟یہ جج اور جرنیل’رموزسلطنت‘چلانے کیوں نکل آتے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشافات

آپ نے جو بھی کام کروانا ہو زمین پر قبضہ لینا ہو یا کروانا ہو جگا ٹیکس لینا ہو چاہے جو بھی کام کروانا ہو ،ان کے پاس بہت بڑی پاور ہے،میرے علم میں ہےکراچی کے اندر دو بہت بڑے مدرسے ہیں جن کے مہتمم ہر کام کردیتے ہیں، وہ ہمارے چینل بھی بیٹھ کر لوگوں کو مذہبی درس دے کر لوگوں کو رلاتے ہیں اور ان کے بچے دوسرے طریقے سے لوگوں کو رلاتے ہیں۔