عالمی مارکیٹ میں کمی کے برعکس پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

Aug 20, 2023 | 13:15:PM
عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا،عالمی مارکیٹ کے برعکس ملک بھر میں مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا،عالمی مارکیٹ کے برعکس ملک بھر میں مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 روپے اضافے سے ملک میں ایک تولہ سونےکا بھاؤ 2 لاکھ26 ہزار 800 روپے ہوگیا ہے۔ دوسری جانب 10 گرام سونےکا بھاؤ 1286 روپے اضافے سے ایک لاکھ 94 ہزار 444 روپے ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں کراچی ، حیدرآباد ، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد ، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

 عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان ہے، عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 5 ڈالرکم ہوکر ایک ہزار 889 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید پرھیں:110 سالہ عبد الحنان کی 55 سالہ دولہن نے شادی کے 4 روز بعد ہی علیحدگی اختیار کر لی

اس سے قبل گزشتہ روز بھی عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ہوئی تھی۔